سڈنی۔ 26 نومبر (يو اين آئی) میچ کے دوران زخمی ہوئے آسٹریليائى بلے باز فلپ يوز کی حالت میں اب بھی کوئی بہتری کے اشارے نہیں ہيں اور ايمرجنسي سرجري کے بعد ابھى ان کے اور اسکین کئے جائیں گے۔
شیفیلڈ شیلڈ میچ کے دوران يوز کے سر میں ایک بانسر
لگنے سے شدید چوٹیں آ گئی تھیں جس کے بعد انہیں نازک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا اور ان کی سرجري کی گئى۔ ہيوز کى حالت میں فى الحال بہتری کے کوئى اشارے نہیں ملے ہيں اور ڈاکٹر ا بھی ان کے مزيد اسکین کريں گے ۔ يوز کی منگل کو ايمرجنسي سرجري کی گئی تھی۔